آئین پاکستان سب سے سپریم، کوئی بھی آئین سے بالا نہیں: چودھری شجاعت

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آئین پاکستان سب سے سپریم ہے، کوئی بھی آئین سے بالا نہیں .

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد کئے جانے اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے اسمبلی تحیل کرنے کے بعد ملکی سیاسی صورتحال غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے .


اسی تناظر میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ چاہے پارلیمنٹ ہو یا کوئی عہدیدار یا ذاتی حیثیت میں کوئی شخصیت ہو کوئی بھی آئین سے بالا حکم جاری نہیں کر سکتا .

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کوئی بھی قانون آئین سے مبرا نہیں بنا سکتی، سب آئین کے تابع ہیں .

. .

متعلقہ خبریں