جذباتی باتیں نہ کریں، ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ غیرقانونی کیسے ہے؟ چیف جسٹس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں ملک کی موجودہ آئینی و سیاسی صورتحال پر از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ 3 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر صرف پریزائیڈنگ افسر تھے، رولنگ جس خط کو بنیاد بنا کر دی گئی اسے پارلیمنٹ کے سامنے نہیں رکھا گیا، رولنگ یہ کہہ رہی ہے کہ 198 ارکان قومی اسمبلی غدار وطن ہیں، تین منٹ سے کم وقت میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد

کی گئی۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ جذباتی باتیں نہ کریں، یہ بتائیں ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ غیرقانونی کیسے ہے؟اس پر فاروق ایچ نائیک نے جواب دیا کہ اگر ارکان اسمبلی کی اکثریت تحریک کے حق میں ووٹ دے تو وزیراعظم عہدے سے فارغ ہوجاتا ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئینی خلاف ورزی ہے۔چیف جسٹس نے فاروق نائیک سے استفسار کیا کہ آپ کا مدعا یہ ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو غیرقانونی پہلے قرار دیا جا سکتا تھا،3 اپریل کو صرف ووٹنگ ہوسکتی تھی،مسترد نہیں کی جا سکتی تھی؟ کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ ڈپٹی اسپیکرکے پاس رولنگ دینے کا اختیار نہیں تھا؟ اسپیکر کا اسمبلی کارروائی چلانے میں اہم کردار ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago