محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کی جانب سے اس مرتبہ ملک بھر میں اپریل سے مئی تک معمول سے کم بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال اپریل اور مئی کے دوران معمول سے کافی کم جبکہ جون میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب اور بلوچستان کے اکثر علاقوں میں معمول یا معمول سے قدرے کم بارشوں کا امکان ہے جبکہ سندھ اور خیبر پختونخوا ہ کے بالائی علاقوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔اپریل سے جون کے دوران ملک بھر میں دن کے وقت درجہ حرارت

معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، خشک موسم اور درجہ حرارت میں اضافہ سے پولی نیشن کے عمل میں تیزی آئے گی جس سے پولن سیزن کا جلد خاتمہ ہوگا۔خشک موسم کی وجہ سے گندم و شوگر کین کی کھڑی فصلوں کے لیے پانی کی طلب میں اضافہ ہوگا۔موسم سرما میں معمول سے کم برفباری اورحالیہ سیزن کے دوران معمول سے کم بارشوں کے باعث پانی کے بڑے ذخائرز میں آنے والے سیزن کے لیے پانی کی کمی کا سامنا رہے گا۔

Recent Posts

ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ریلوے ملازمین نے پانی، بجلی کی فراہمی اور تنخواہوں کی ادائیگی…

4 mins ago

انگلینڈ سے دردناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں کن کھلاڑیوں کو تبدیل کیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ )انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے…

7 mins ago

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات…

13 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں 8 ممالک کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد…

36 mins ago

خوشحال، پرسکون زندگی اور مزید بچوں کی خواہش ہے: عالیہ بھٹ

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے دوسرے بچے کی خواہشں کا اظہار کیا…

42 mins ago

خورشید شاہ کی سربراہی میں آئینی ترامیم کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی زیر صدارت 26…

58 mins ago