کوئی خط نہیں ، ڈونلڈ لو کی ایک ویڈیو دفتر خارجہ کو بھیجی گئی سینئراینکر پرسن ندیم ملک “ثبوت” سامنے لے آئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر اینکر پرسن ندیم ملک نےوزیراعظم عمران خان کےدھمکی آمیز خط کے حوالے سے کہا ہے کہ کوئی خط نہیں آیا . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈونلڈ لو امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف سٹیٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے .

سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ یہ وہ ڈونلڈ لو صاحب ہیں جو اسد مجید سے ملے تھے ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان روس کا دورہ کر رہے ہیں اس پر ہمیں تحفظات ہیں یہ اپنی ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ پرائم منسٹر خان نے روس کا دورہ کیا ہے

اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ ان کیساتھ کیسے کام کریں ، اس پر ان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے پاکستان کے پرائم منسٹر یا وزیر خارجہ سے فون پر بات کی تھی اس کے جواب میں ڈونلڈ لو کہے رہے ہیں کہ ہمارے چارج ڈی آفیئر نے شاہ محمود قریشی سے بات کی تھی لیکن ہم ابھی غور کر رہے ہیں کہ پرائم منسٹر خان سے کیسے ملاقات کریں . ندیم ملک کا کہنا تھا یہ صورتحال ہے ، یہ آپ کا الزام ہے ، صبح سپریم کورٹ کے سامنے ثبوت دیجئے اور پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہو گی کہ ان لوگوں کو ڈی چوک میں لٹکا دیں اگر ثبوت نہیں تو قوم کو تقسیم مت کریں . انکا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک صورتحال ہے یہی وہ ویڈیو میسج ہے یہی وہ ٹرانسکرپٹ ہے یہی وہ سائفر ہے جو اسد مجید نے فارن آفس کو بھیجی ہوئی ہے . ندیم ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امریکہ میں تعینات سفیر اسد مجید کو دفتر خارجہ بلایا گیا اور روس کے دورے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، 7 مارچ کو میٹنگ ہوئی اور 8 مارچ کو وہ کیبل پاکستان میں موجود تھی، اگر کوئی سنگین نوعیت کا خطرہ ہو تا ہے تو سفیر اس کی کاپیاں صدرِ مملکت، وزیر اعظم اور آرمی چیف کو بھیجتا لیکن یہ کیبل دفتر خارجہ کو بھیجی گئی . 20دن تک اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے لیکن 27 مارچ کو عمران خان نےاسلام آباد پریڈ گرائوند کے جلسے میں قوم کو خط نکال کر دکھایا کہ پاکستان کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے باہر سے ہمیں دھمکی آمیز خط بھیجا گیا ہے اور ہماری حکومت کو تبدیل کیا جارہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں