کوئی خط نہیں ، ڈونلڈ لو کی ایک ویڈیو دفتر خارجہ کو بھیجی گئی سینئراینکر پرسن ندیم ملک “ثبوت” سامنے لے آئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر اینکر پرسن ندیم ملک نےوزیراعظم عمران خان کےدھمکی آمیز خط کے حوالے سے کہا ہے کہ کوئی خط نہیں آیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈونلڈ لو امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف سٹیٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے ۔ سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ یہ وہ ڈونلڈ لو صاحب ہیں جو اسد مجید سے ملے تھے ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان روس کا دورہ کر رہے ہیں اس پر ہمیں تحفظات ہیں یہ اپنی ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ پرائم منسٹر خان نے روس کا دورہ کیا ہے

اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ ان کیساتھ کیسے کام کریں ، اس پر ان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے پاکستان کے پرائم منسٹر یا وزیر خارجہ سے فون پر بات کی تھی اس کے جواب میں ڈونلڈ لو کہے رہے ہیں کہ ہمارے چارج ڈی آفیئر نے شاہ محمود قریشی سے بات کی تھی لیکن ہم ابھی غور کر رہے ہیں کہ پرائم منسٹر خان سے کیسے ملاقات کریں۔ ندیم ملک کا کہنا تھا یہ صورتحال ہے ، یہ آپ کا الزام ہے ، صبح سپریم کورٹ کے سامنے ثبوت دیجئے اور پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہو گی کہ ان لوگوں کو ڈی چوک میں لٹکا دیں اگر ثبوت نہیں تو قوم کو تقسیم مت کریں ۔ انکا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک صورتحال ہے یہی وہ ویڈیو میسج ہے یہی وہ ٹرانسکرپٹ ہے یہی وہ سائفر ہے جو اسد مجید نے فارن آفس کو بھیجی ہوئی ہے ۔ ندیم ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امریکہ میں تعینات سفیر اسد مجید کو دفتر خارجہ بلایا گیا اور روس کے دورے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، 7 مارچ کو میٹنگ ہوئی اور 8 مارچ کو وہ کیبل پاکستان میں موجود تھی، اگر کوئی سنگین نوعیت کا خطرہ ہو تا ہے تو سفیر اس کی کاپیاں صدرِ مملکت، وزیر اعظم اور آرمی چیف کو بھیجتا لیکن یہ کیبل دفتر خارجہ کو بھیجی گئی۔ 20دن تک اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے لیکن 27 مارچ کو عمران خان نےاسلام آباد پریڈ گرائوند کے جلسے میں قوم کو خط نکال کر دکھایا کہ پاکستان کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے باہر سے ہمیں دھمکی آمیز خط بھیجا گیا ہے اور ہماری حکومت کو تبدیل کیا جارہا ہے ۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago