بشریٰ بی بی کو ملک ریاض گفٹ بھیجتا تھا،،عمران خان کا حساب برابر کرکے چھوڑونگا‘، علیم خان کی مبینہ آڈیو لیک

(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان کی وزیر اعظم عمران خان پر لگائے گئے الزامات سے متعلق مبینہ آڈیو کال لیک ہوگئی۔مبینہ آڈیو کال میں علیم خان کو عمران خان پر الزامات لگاتے سنا جاسکتا ہے۔علیم خان کی
مبینہ آڈیو میں انہوں نے کہاکہ ’جتنی محنت میں نے پی ٹی آئی کے لیے کی کسی نے نہیں کی، عمران خان کو باہر سے بیٹھ کر دیکھنا، ٹی وی پر دیکھنا یا ان کی باتیں سننا بہت اچھا لگتا ہے، باتیں تو اور بھی بہت سے لوگ اچھی اچھی کرتے ہیں لیکن جب عمل کی بات آتی ہے تو فرح بی بی کے ذریعے پنجاب میں جو رشوت دی گئی اور ان کی بیگم کو جو ملک ریاض سے جو سیٹ دیے گئے وہ کیوں دیے گئے‘؟۔مبینہ کلپ میں علیم خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’توشہ خانہ کی گھڑیوں کو بیچ کر جو پیسے عمران خان کی اہلیہ نے وصول کیے وہ اس کی تفصیلات کیوں نہیں بتاتے؟ اتنے ایماندار ہیں تو اپنی باتیں بتائیں؟ عثمان بزدار نے جو پیسے وصول کیے وہ کس کے پاس گئے ، فرح کون تھی‘؟مبینہ آڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان جو دکھتے ہیں اور جو وہ درحقیقت ہیں دونوں بہت مختلف ہیں اور جو لبادہ انہوں نے اوڑھا ہوا ہے انشاء اللہ اللہ جلد انہیں دنیا کے سامنے لے کر آئے گا‘۔مبینہ آڈیو لیک میں انہوں نے کہا کہ ’میں نواز شریف اور شہباز شریف کو نہیں جانتا، میں نے عمران خان سے اپنا حساب برابر کرنا ہے جو انہوں نے میرے اور میرے بچوں کے ساتھ کیا اور میں یہ حساب برابر کرکے چھوڑونگا‘۔

 

Recent Posts

ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ریلوے ملازمین نے پانی، بجلی کی فراہمی اور تنخواہوں کی ادائیگی…

1 min ago

انگلینڈ سے دردناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں کن کھلاڑیوں کو تبدیل کیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ )انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے…

4 mins ago

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات…

9 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں 8 ممالک کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد…

33 mins ago

خوشحال، پرسکون زندگی اور مزید بچوں کی خواہش ہے: عالیہ بھٹ

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے دوسرے بچے کی خواہشں کا اظہار کیا…

39 mins ago

خورشید شاہ کی سربراہی میں آئینی ترامیم کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی زیر صدارت 26…

55 mins ago