روپے کی تاریخی بے قدری، ڈالر نے تمام حدین عبور کرلیں، پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہوئے 185 روپے سے بھی تجاوز کرگیا . ملک میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی رہی اور مارکیٹ 1200 سے پوائنٹس تک گر گئی .


اب موجودہ صورتحال میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ بھی جاری ہے . انٹربینک میں کاروبارکے دوران پہلے ڈالر کی قدر میں 66 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 184.75 روپے کا ہوگیا لیکن روپے کی بے قدری کا سلسلہ یہیں نہیں رکا . کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 1.31 روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 185 روپے سے تجاوز کرکے 185 روپے 40 پیسے کا ہوگیا .

. .

متعلقہ خبریں