تیر کر ہزاروں میل دور مکہ جانے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

کوالالمپور(قدرت روزنامہ) ملائیشین حکام نے ایسے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے کہ جو سمندر میں تیر کر مکہ جانے کی کوشش کررہا تھا . ملائیشیا کے مختلف ابلاغی ذرائع کے مطابق 28 سالہ نوجوان نے تانجونگ شہر کے ساحل سے سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی اور اسے کچھ دیر بعد پولیس نے سمندر تیرنے کے دوران حراست میں لے لیا تھا .

ملائیشین اخبار نیو سٹریٹس ٹائمز کے مطابق اس سے قبل بھی اس شخص نے لاک ڈاؤن کے دوران سمندر کو پار کرکے دوسرے جزیرے پر رہنے والے اپنے دوست کو ملنے کی کوشش کی تھی . مقامی پولیس کے سربراہ کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم دونوں واقعات میں ملوث ہے ، اس بار ملزم کا کہنا ہے کہ وہ مکہ جانے کی کوشش کررتھا . حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو پنانگ ہسپتال متنقل کردیا گیا ہے اور اس کا ذہنی توازن چیک کیا جارہا ہے . تحقیقات کے مطابق تیراکی کے دوران اس شخص کے جسم سے منشیات کا سراغ نہیں ملا اور پولیس یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ آخر اس شخص نے تیر کا مکہ جانے کا فیصلہ کیوں کیا ؟ واضح رہے کہ ملائیشیا سے سعودی عرب کے ساحل 8250 کلومیٹر کی دوری پر  ہے . . .

متعلقہ خبریں