ہماری سپریم کورٹ بھی نیوٹرل نہیں یہی وجہ ہے کہ۔۔۔جاوید ہاشمی نے بڑا بیان داغ دیا

ملتان، لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہماری سپریم کورٹ بھی نیوٹرل نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی کہ کیا کرنا ہے، سپریم کورٹ کے پاس آئینی راستے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ شخص کیسے اسمبلی توڑ سکتا ہے جو یہ اختیار کھو چکا ہے، وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد دائر ہو جائے تو اس کے پاس کوئی اختیارات نہیں رہتے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی

ہے، ملک میں نیوٹرل کوئی بھی نہیں ، نہ ہمارے وہ لوگ نیوٹرل ہیں اور نہ یہ لوگ نیوٹرل ہیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہماری سپریم کورٹ بھی نیوٹرل نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں مشکلات بڑہتی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ آئین کی پاسداری کی جائے گی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہناہے کہ چاہے پارلیمنٹ ہویاکوئی شخصیت،کوئی بھی آئین سے بالاحکم جاری نہیں کرسکتا‘کوئی بھی آئین پاکستان سے بالانہیں اور پارلیمنٹ کوئی بھی قانون آئین سے مبرا نہیں بناسکتی‘ سب آئین کے تابع ہیں اور آئین سب سے سپریم ہے۔ اپنے جاری ایک بیان میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چاہے پارلیمنٹ ہویاکوئی شخصیت،کوئی بھی آئین سے بالاحکم جاری نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آئین پاکستان سے بالانہیں اور پارلیمنٹ کوئی بھی قانون آئین سے مبرا نہیں بناسکتی، سب آئین کیتابع ہیں اور آئین سب سے سپریم ہے۔

Recent Posts

انگلینڈ سے دردناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں کن کھلاڑیوں کو تبدیل کیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ )انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے…

1 min ago

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات…

6 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں 8 ممالک کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد…

30 mins ago

خوشحال، پرسکون زندگی اور مزید بچوں کی خواہش ہے: عالیہ بھٹ

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے دوسرے بچے کی خواہشں کا اظہار کیا…

36 mins ago

خورشید شاہ کی سربراہی میں آئینی ترامیم کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی زیر صدارت 26…

51 mins ago

کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ؛ 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کرم(قدرت روزنامہ) پارا چنار میں اپرکرم ڈویژن کے علاقے میں قبائل کے درمیان فائرنگ میں…

58 mins ago