ماسکو(قدرت روزنامہ)روس نے پاکستان اور بھارت سمیت 52 ممالک پر کورونا وبا کے باعث عائد پابندیوں کو ختم کردیا ہے . غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر اعظم میخائل نے اعلان کیا ہے کہ 9 اپریل سے وبائی امراض کے باعث عائد سفری پابندیوں کو ختم کردیا جائے گا جس کے بعد دوست ممالک کے لیے فضائی آپریشن کو شروع کردیا جائے گا .
ان کا کہنا تھا جن 52 ممالک پر سفری پابندیوں کو ختم کیا گیا ہے ان میں ارجنٹائن، بھارت، چین ، پاکستان، جنوبی افریقہ اوردیگر دوست ممالک شامل ہیں . انہوں نے کہا کہ چارٹر پروازوں
کو بحال کرنے کا فیصلہ پیر کو کیا گیا تھا جس پر دستخظ بھی کردیے گئے ہیں . روسی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم ارجنٹائن ، بھارت ، چین، جنوبی افریقہ اور دیگر دوست ممالک سمیت 52 ممالک کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کررہے ہیں . پروازوں کا بحال کرنے کا فیصلہ ان ممالک میں کورونا وائرس کی صورت حال کو مدنظر رکھ کرکیا گیا ہے . واضح رہے کہ ان ممالک میں الجیریا، ارجنٹائن، افغانستان، بحرین، بوسنیا، ہرزیگووینا، بوٹسوانا، برازیل، وینزویلا، ویتنام، ہانگ کانگ، مصر، زمبابوے، اسرائیل، بھارت، انڈونیشیا، اردن، عراق، کینیا چین اور پاکستان شامل ہیں . علاوہ ازیں شمالی کوریا، کوسٹا ریکا، کویت، لبنان، لیسوتھو، ماریشس، مڈغاسکر، ملائیشیا، مالدیپ، مراکش ، موزمبیق، مالڈووا، منگولیا، میانمار، نمیبیا، عمان، پیرو، سعودی عرب، سیشلز، سربیا، شام، تھائی لینڈ، تنزانیہ، تیونس، ترکی، یوراگوئے، فجی، فلپائن، سری لنکا، ایتھوپیا، جنوبی افریقہ، اور جمیکا پر بھی پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .
. .