وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کے اثرات آنا شروع ، پاکستانیوں کیلئے زبردست اعلان کردیاگیا

ماسکو(قدرت روزنامہ)روس نے پاکستان اور بھارت سمیت 52 ممالک پر کورونا وبا کے باعث عائد پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر اعظم میخائل نے اعلان کیا ہے کہ 9 اپریل سے وبائی امراض کے باعث عائد سفری پابندیوں کو ختم کردیا جائے گا جس کے بعد دوست ممالک کے لیے فضائی آپریشن کو شروع کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا جن 52 ممالک پر سفری پابندیوں کو ختم کیا گیا ہے ان میں ارجنٹائن، بھارت، چین ، پاکستان، جنوبی افریقہ اوردیگر دوست ممالک شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ چارٹر پروازوں

کو بحال کرنے کا فیصلہ پیر کو کیا گیا تھا جس پر دستخظ بھی کردیے گئے ہیں۔روسی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم ارجنٹائن ، بھارت ، چین، جنوبی افریقہ اور دیگر دوست ممالک سمیت 52 ممالک کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کررہے ہیں۔پروازوں کا بحال کرنے کا فیصلہ ان ممالک میں کورونا وائرس کی صورت حال کو مدنظر رکھ کرکیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ان ممالک میں الجیریا، ارجنٹائن، افغانستان، بحرین، بوسنیا، ہرزیگووینا، بوٹسوانا، برازیل، وینزویلا، ویتنام، ہانگ کانگ، مصر، زمبابوے، اسرائیل، بھارت، انڈونیشیا، اردن، عراق، کینیا چین اور پاکستان شامل ہیں۔علاوہ ازیں شمالی کوریا، کوسٹا ریکا، کویت، لبنان، لیسوتھو، ماریشس، مڈغاسکر، ملائیشیا، مالدیپ، مراکش ، موزمبیق، مالڈووا، منگولیا، میانمار، نمیبیا، عمان، پیرو، سعودی عرب، سیشلز، سربیا، شام، تھائی لینڈ، تنزانیہ، تیونس، ترکی، یوراگوئے، فجی، فلپائن، سری لنکا، ایتھوپیا، جنوبی افریقہ، اور جمیکا پر بھی پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

1 hour ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

2 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

2 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

2 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

3 hours ago