کراچی کا مشہور علاقہ سحری کے وقت میدانِ جنگ بن گیا ۔۔ دکانداروں اور بھکاریوں کے ہاتھ جو آیا کھنیچ کر مار دیا، دیکھیئے ویڈیو مناظر

 

کراچی(قدرت روزنامہ)گذشتہ رات سحری کے اوقات میں کراچی کا علاقہ دھوراجی جنگ کا میدان بن گیا۔ بھکاریوں اور دکانداروں کے درمیان لڑائی بہت دیر تک جاری رہی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔جیسا کہ کراچی میں عام ہے کہ رمضان المبارک کے آتے ہی یہاں بھیک
مانگنے والوں کی تعداد دُگنی ہوجاتی ہے۔ ہر دکان کے آگے ایک سے دو بھکاری آپ کو ضرور نظر آئیں کہ ان کے سامنے سے نکلنا مشکل ہوجائے گا۔لیکن کل رات سحری کے اوقات میں فقیروں نے خوب ہنگامہ مچایا۔ پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ لڑائی اور توڑ پھوڑ علاقے کے دکانداروں اور گاہکوں کے درمیان ہوئی لیکن بعد ازاں معلوم ہوا کہ علاقے کے فقیر تھے جنہوں نے دکانوں کے باہر لگے اسٹول اور کرسیاں اٹھا کر دکانداروں کی طرف پھینکنا شروع کر دیں۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کرسیاں، موٹر سائیکلیں دکانوں کے آگے بکھری پڑی ہیں۔وہیں دکانداروں نے بھی جوابی رد عمل دیا اور ان فقیروں کو اپنی دکانوں کے سامنے سے بھگایا۔شہرِ کراچی میں بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ ایک تشویشناک بات ہے جن پر قابو پانے کے لیے اب تک کوئی حکومتی اقدامات عمل میں نہیں لائے گئے۔

Recent Posts

ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ریلوے ملازمین نے پانی، بجلی کی فراہمی اور تنخواہوں کی ادائیگی…

5 mins ago

انگلینڈ سے دردناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں کن کھلاڑیوں کو تبدیل کیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ )انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے…

8 mins ago

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات…

13 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں 8 ممالک کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد…

37 mins ago

خوشحال، پرسکون زندگی اور مزید بچوں کی خواہش ہے: عالیہ بھٹ

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے دوسرے بچے کی خواہشں کا اظہار کیا…

43 mins ago

خورشید شاہ کی سربراہی میں آئینی ترامیم کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی زیر صدارت 26…

59 mins ago