عمران خان کو شکست نہیں دی جاسکتی ،رمیز راجہ نے وزیراعظم کے بارے میں ماضی میں دیا بیان دوبارہ شیئر کردیا

لہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے عمران خان کی حمایت کرتا ماضی میں دیا گیا بیان دوبارہ شیئر کردیا۔ انہوں نے ثمینہ پیرزادہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان کو شکست نہیں دی جاسکتی ، وہ کامیاب ہوں گے ، عمران خان آپ کو ہزار میں سے ہزار دفعہ غلط ثابت کرے گا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کو لکھ کر دے سکتا ہوں کہ اس وقت آپ جتنے بھی سیاسی تجزیے کر لیں، مہنگائی ہے، چیخیں نکل گئیں فلاں ہو گیا، وہ (عمران خان) کامیاب ہو گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ اسے ہر حال میں جیتنا ہی ہے ، یہ آپ کو ہزار میں سے ہزار دفعہ غلط ثابت کرے گا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ مجھے خوف آتا ہے جو ان پر تنقید کرتے ہیں، عمران خان نیت کا صاف ، سخت محنتی اور بلا کا ذہین ہے اور اگر کسی میں یہ تینوں اکٹھے ہوجائیں تو اسے روکنا ناممکن ہوجاتا ہے۔

اب سیاسی گرما گرمی میں عمران خان کی حمایت میں کہے گئے الفاظ رمیز راجہ نے دوبارہ شیئر کیے اور ساتھ لکھا کہ ’میں یہ دوبارہ کہنے کی ہمت کرسکتا ہوں۔‘

Recent Posts

میرے چیمبر میں آ جائیں تو چائے پر بہت سی آبزرویشنز دے دوں گا،جسٹس میاں گل حسن کا سلمان اکرم راجہ کے وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی…

3 mins ago

لاہور میں پی ٹی آئی کاجلسہ رکوانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مستردکردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ رکوانےکی…

4 mins ago

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا،پریکٹس اینڈ…

8 mins ago

پاکستان قونصلیٹ میں دبئی حکام کی ملاقات،تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

دبئی (قدرت روزنامہ ) عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل سالم السویدی…

12 mins ago

بھارت: تقریب میں مدعو نہ کرنے پر جھگڑا، خاتون رہنما پر تشدد، چپل کا ہار پہنا کر پریڈ کروائی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں سیاسی جماعت جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی ایل) کی…

14 mins ago

پاکستان 21 ویں بار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای…

22 mins ago