اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب! آپ 3 مہینوں میں الیکشن کی نہیں بلکہ جیل جانے کی تیاری کریں، آئین توڑنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہوتی، آپ فساد افراتفری اور انار چاہتے ہیں، آپ نے بیرونی غیرقانونی فارن فنڈنگ لے کر معیشت تباہ کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب آپ ملک میں الیکشن نہیں فساد افراتفری اور انار کی چاہتے ہیں ۔
عمران صاحب آئین توڑنے والوں کو الیکشن میں لڑنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ عمران صاحب تین مہینے میں الیکشن نہیں، جیل جانے کی تیاری کریں۔ آئین صرف اپنی لوٹ مار اور نالائقی و نااہلی کو چھپانے کے لئے توڑا۔
آئین توڑ کر آپ نے اپنی سیاسی قبر کھودی ہے۔ عمران خان نے نیشنل سکیورٹی میٹنگ کا سہارا لے کر آئین پہ حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے نیشنل سکیورٹی کا فورم استعمال کر کے197 عوامی نمائندوں کو غدار قرار دیا۔
اگر نیشنل سیکورٹی میٹنگ میں 197 لوگوں کی غداری کے ثبوت عوام کے سامنے پیش کریں۔ ملک آج عمران خان کی انّا اور ضد پہ چل رہا ہے آئین پر نہیں۔ عمران صاحب جیل اب آپ جائیں گے اور وہ بھی آئیں توڑنے کے جرم میں۔ عمران صاحب سہی کہہ رہے ہیں بیرونِ ملک سازش ہوئی لیکن عمران خان نے کی ہے۔ آپ نے بیرونِ ملک سے غیر قانونی فارن فنڈنگ لے کر معیشت تباہ کی۔
بیرونِِ ملک سے غیر قانونی فارن فنڈنگ لے کر ملک کو لوٹا ۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک سے غیر قانونی فارن فنڈنگ لے کر ملک کو52000 ارب کا مقروض کر دیا۔ بیرونِ ملک سے غیر قانونی فنڈنگ لے کر عوام کو بھوکا، بےروزگار اور غریب کیا۔ بیرونِ ملک سے غیرقانونی فنڈنگ لے کر ملکی معاشی سلامتی کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔ بیرونِ ملک سے غیر قانونی فنڈنگ لےآئین کو توڑا، اتحادیوں نے اور آپ کے لوگوں نے آپ کو آپ کی کرتوتوں کی وجہ سے چھوڑا ہے، غیرآئینی ، آئین شکن اور آئین پہ حملہ کرنے والے کی تقاریر پہ پاپندی لگائی جائے، عمران خان کی انّا ، تکبر اور ضد نے 22 کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…