لاہو ر(قدرت روزنامہ) جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ صوبے کے جو حالات ہیں جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے عوام کیلئے کھڑے ہیں،لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانے کا نعرہ تھا جس پر پی ٹی آئی میں اکٹھے ہوئے،صوبائی پارلیمنٹ کو گواہ بناکر کہتاہوں جتنی کرپشن اس دور میں ہوئی اپنی مثال آپ ہے،وزیراعظم کو کہاکہ آٹھ کلب کرپشن کا گڑھ بناہوا ہے لیکن کوئی اصلاح نہ کی گئی،خواب دکھایا گیا کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے لیکن ساڑھے تین سال میں ایک روپے نہیں آیا پیسہ نہ آنے پر اپوزیشن کو برا
بھلا کہا گیا،سیاست و حکومت کرنے کا طریقہ پی ٹی آئی کو نہیں آیا . ان خیالا ت کااظہارانہوںنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا .
نعمان لنگڑیال نے کہاکہ صوبے کے جو حالات ہیں جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے عوام کیلئے کھڑے ہیں،لوٹی ہوئی دولت اور کرپشن کو واپس لانے کا نعرہ تھا جب حکومت بنی تو پارلیمانی میٹنگ میں عمران خان نے بتایا میرے ووٹوں سے حکومت بنی، ہم منتخب لوگ ہیں اپنے خاندان کو چھوڑ کر عوام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں . نعمان لنگڑیال نے کہاکہ پارٹی کا بیس فیصد سے زیادہ ووٹ نہیں ہوتا ، پارٹی ہیڈ کو پہلے ہی کہہ دیا تھا وزیر اعلی سے ایم پی ایز اور صوبے کے عوام پریشان ہیں لیکن بدقسمتی سے آواز اٹھاتے رہے جواب نہ ملا، صوبائی پارلیمنٹ کو گواہ بناکر کہتاہوں جتنی کرپشن اس دور میں ہوئی اپنی مثال آپ ہے . وزیراعظم کو کہاکہ آٹھ کلب کرپشن کا گڑھ بناہوا ہے لیکن کوئی اصلاح نہ کی گئی . یوتھ نے الیکشن میں اہم کردار ادا کیا لیکن یوتھ ہر جگہ موجود ہے وہ ہم سے سوال کرتے روزگار دیں ،نوجوان کہتے اور پوچھتے رہے روزی روٹی کہاں سے لائیں لیکن پنجاب میں نوجوانوں کیلئے کوئی کام نہ کر سکے . خان صاحب ہم اپنے غریبوں کے ذمہ دار ہیں کسی ایم پی اے سے غریبوں اور مسائل پر ایک میٹنگ بھی نہیں کی گئی . خواب دکھایا گیا لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے لیکن ساڑھے تین سال میں ایک روپے نہیں آیا پیسہ نہ آنے پر اپوزیشن کو برا بھلا کہا گیا . سیاست و حکومت کرنے کا طریقہ پی ٹی آئی کو نہیں آیا . کرپشن کا اچھا طریقہ اپنایا پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی کا لاڈلا بیوروکریٹ تھا .
. .