جتنی کرپشن اس دور میں ہوئی اپنی مثال آپ ہے، تحریک انصاف کے باغی رہنما کے سنگین الزامات

لاہو ر(قدرت روزنامہ) جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ صوبے کے جو حالات ہیں جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے عوام کیلئے کھڑے ہیں،لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانے کا نعرہ تھا جس پر پی ٹی آئی میں اکٹھے ہوئے،صوبائی پارلیمنٹ کو گواہ بناکر کہتاہوں جتنی کرپشن اس دور میں ہوئی اپنی مثال آپ ہے،وزیراعظم کو کہاکہ آٹھ کلب کرپشن کا گڑھ بناہوا ہے لیکن کوئی اصلاح نہ کی گئی،خواب دکھایا گیا کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے لیکن ساڑھے تین سال میں ایک روپے نہیں آیا پیسہ نہ آنے پر اپوزیشن کو برا

بھلا کہا گیا،سیاست و حکومت کرنے کا طریقہ پی ٹی آئی کو نہیں آیا ۔ان خیالا ت کااظہارانہوںنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ نعمان لنگڑیال نے کہاکہ صوبے کے جو حالات ہیں جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے عوام کیلئے کھڑے ہیں،لوٹی ہوئی دولت اور کرپشن کو واپس لانے کا نعرہ تھا جب حکومت بنی تو پارلیمانی میٹنگ میں عمران خان نے بتایا میرے ووٹوں سے حکومت بنی، ہم منتخب لوگ ہیں اپنے خاندان کو چھوڑ کر عوام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ نعمان لنگڑیال نے کہاکہ پارٹی کا بیس فیصد سے زیادہ ووٹ نہیں ہوتا ، پارٹی ہیڈ کو پہلے ہی کہہ دیا تھا وزیر اعلی سے ایم پی ایز اور صوبے کے عوام پریشان ہیں لیکن بدقسمتی سے آواز اٹھاتے رہے جواب نہ ملا، صوبائی پارلیمنٹ کو گواہ بناکر کہتاہوں جتنی کرپشن اس دور میں ہوئی اپنی مثال آپ ہے۔وزیراعظم کو کہاکہ آٹھ کلب کرپشن کا گڑھ بناہوا ہے لیکن کوئی اصلاح نہ کی گئی۔یوتھ نے الیکشن میں اہم کردار ادا کیا لیکن یوتھ ہر جگہ موجود ہے وہ ہم سے سوال کرتے روزگار دیں ،نوجوان کہتے اور پوچھتے رہے روزی روٹی کہاں سے لائیں لیکن پنجاب میں نوجوانوں کیلئے کوئی کام نہ کر سکے۔خان صاحب ہم اپنے غریبوں کے ذمہ دار ہیں کسی ایم پی اے سے غریبوں اور مسائل پر ایک میٹنگ بھی نہیں کی گئی۔خواب دکھایا گیا لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے لیکن ساڑھے تین سال میں ایک روپے نہیں آیا پیسہ نہ آنے پر اپوزیشن کو برا بھلا کہا گیا۔سیاست و حکومت کرنے کا طریقہ پی ٹی آئی کو نہیں آیا ۔کرپشن کا اچھا طریقہ اپنایا پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی کا لاڈلا بیوروکریٹ تھا۔

Recent Posts

پاکستان 21 ویں بار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای…

5 mins ago

لوگ بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں، قومی اسمبلی کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل نے…

11 mins ago

بھارتی گلوکارہ کا 27 برس کی عمر میں انتقال، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ رخسانہ بانو 27 برس کی…

18 mins ago

ایچ آر سی پی کا مبینہ توہین مذہب پر 2 افراد کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)انسانی حقوق کمیشن نے مبینہ طورپر 2 افراد کے ماورائے عدالت قتل پر…

25 mins ago

جج نے جلد عمران خان کو سزا دینی ہے، علیمہ خان کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین…

33 mins ago

سابق صدر عارف علوی نے مجوزہ آئینی ترمیمی بل کو آئین کی تدفین کا بل قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر اور رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے مجوزہ…

44 mins ago