کویت کے وزیراعظم نے اعلیٰ اخلاق کی مثال قائم کر دی ، تحریک عدم اعتماد پر پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی بجائے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کویتی پارلیمنٹ میں وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پرووٹنگ سے قبل حکومت ہی مستعفی ہوگئی۔کویتی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد شیخ مشعل ال احمد ال صباح کو وزیراعظم شیخ صباح ال خالد کی جانب سے حکومت کے استعفے کا خط موصول ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق شیخ صباح حکمران الصباح خاندان کے رکن اور 2019 کے اواخر سے وزیر اعظم ہیں کو کابینہ کے سربراہ کے طور پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ بدعنوانی سمیت دیگر مسائل پر تنقید کرتے نظر آتےہیں۔کویت نے اپنی اسمبلی کو

دیگر خلیجی ریاستوں میں ملتے جلتے اداروں کے مقابلے میں زیادہ اثر و رسوخ دیا ہے، جس میں قانون پاس کرنے اور بلاک کرنے، وزراء سے سوال کرنے اور اعلیٰ سرکاری اہلکاروں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اختیار شامل ہے۔کویت میں سیاسی جھگڑوں کی وجہ سے اکثر کابینہ میں ردوبدل یا پارلیمنٹ کی تحلیل کی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔فروری میں دفاع اور داخلہ کے وزراء نے اس بات پر استعفیٰ دے دیا تھا کہ ان سے دیگر وزرا کی جانب سے مختلف معاملات پر پوچھ گچھ کی جارہی تھی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

1 hour ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

2 hours ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

7 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

7 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

7 hours ago