’خود ایماندار نہیں ہونا، بس وزیر اعظم ایماندار چاہیے‘،سیاسی صورتحال میں یاسر نواز کا پاکستانی عوام پر طنز

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے بھی ملک کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کیا ہے . ملکی سیاست میں گرما گرمی کے موقع پر شوبز انڈسٹری سے منسلک شخصیات وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آئیں .

ان شخصیات میں اداکارہ زارہ نور عباس، عاصم اظہر، منیب بٹ، ہارون شاہد، شان شاہد، ثمینہ پیرزادہ اور سائرہ یوسف سمیت کئی دیگر اداکار شامل تھے . اب یاسر نواز نے دیگر اداکاروں کے نقشِ قدم پر چلنے کے بجائے پاکستانی عوام کیلئے پیغام جاری کیا . انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں عوام کو طنز کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ ’خود ایماندار نہیں ہونا، بس وزیر اعظم ایماندار چاہیے‘ .

. .

متعلقہ خبریں