بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے : کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی

 

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کور کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے دورے کے دوران اساتذہ کرام کیساتھ غیر رسمی گفتگو میں قومی ترقی میں خواتین کے کلیدی کردار کو سراہا۔ انہوں نے بالخصوص بلوچستان کی خواتین کی ہمت اور طاقت کو داد دی کہ جنہوں نے اس تاثر کو زائل کر دیا ہے کہ معاشرے کے مسائل کا حل مقامی سطح پر ممکن نہیں۔ کور کمانڈر نے زور دیا کہ صوبے کی خواتین نئی نسل کو احساسِ محرومی کے پنجرے سے نکل کر آزاد فضا میں مثبت مقابلے کے جذبے کے ساتھ اڑان بھرنے کی ترغیب دیں ۔ موجودہ بلوچستان میں خواتین زندگی کے تمام تر شعبہ جات میں آگے آرہی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو منوا رہی ہیں جس کی ایک جھلک حال ہی میں بلوچستان ایکسیلنس ایوارڈز کی تقریب کے دوران دیکھی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی بلوچستان میں خواتین کی تعلیم و تربیت کے لیے عشروں پر محیط کاوشوں اور خدمات کی تعریف کی اور اس کے اساتذہ کو جامعہ کا اہم ترین ستون قرار دیا جس کے باعث یہ عظیم درسگاہ قائم دائم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام کسی بھی معاشرے کے معمار ہوتے ہے اور اس کے مستقبل کو تشکیل دینے میں مدد کرتے ہیں۔ کور کمانڈر نے نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کو اساتذہ کی عظیم قومی خدمت قرار دیا اور کہا کہ اساتذہ کرام نہ صرف کسی بھی معاشرے کی اعلیٰ اقدار کے پاسبان ہوتے ہیں اور انہیں آج کے دور میں ہر طرح کے منفی پروپیگینڈے سے نئی نسل کا دفاع کرنا ہوتا ہے اور مثبت سوچ کی ترویج اور اس کی حوصلہ افزائی اُن کے فرائض میں شامل ہے۔ جنرل سرفراز علی نے کہا کہ بلوچستان ایک ہمہ جہتی صوبہ ہے اور لوگوں کے لیے اس کے مسائل اور معاملات کو فی الفور سمجھ لینا ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پیچیدہ مسائل کا حل نیک نیتی پر مبنی مؤثر حکمتِ عملی کے تحت پرخلوص کاوشوں میں پوشیدہ ہے۔ کور کمانڈر نے بلوچستان کے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات کی ضرورت کی نشاندھی بھی کی۔ انہوں نے بلوچستان کے احساسِ محرومی کے تدارک کے لیے سی پیک سمیت دیگر اہم منصوبوں کو امید افزا قرار دیا۔

کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے یونیورسٹی کے آڈییٹوریم کی مرمت و تزئین کی ہدایت بھی کی اور یونیورسٹی کے تمام اساتذہ کے لیے کینٹ کے انٹری پاس کے اجراء کا اعلان بھی کیا۔ قبل ازیں یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے یونیورسٹی آمد پر کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی آئی جی ایف سی نارتھ بریگیڈئیر احمد نواز کا استقبال کیا جب کہ نشست کے اختتام پر یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago