بل گیٹس کا عارف علوی کے نام اہم خط ۔۔۔مائیکرو سافٹ کے بانی نے صدر مملکت سے کیا کہا ؟ خط کا متن سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام اہم خط لکھا ہے۔خط میں بل گیٹس نے پاکستان کے پہلے دورے میں پرتپاک استقبال کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے لیے ہلالِ پاکستان حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے، پاکستان میں ہر بچے کی صحت اور بہبود کے تحفظ کے لیے آپ کے عزم کو سراہتا ہوں۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق بل کیٹس نے خط میں کہا کہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کے لیے پولیو سے پاک مستقبل یقینی بنانے

کا کام قابل تعریف ہے، پاکستان نے پولیو وائرس کے خلاف جنگ میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔خط متن کے مطابق ایک سال سے زائد عرصے سے پاکستان میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، پولیو پر پاکستان کی مسلسل کاوش ملک کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے معاون ثابت ہوگی، ذہنی و جسمانی کمزوری، غذائیت کی کمی جیسے موضوعات پر بات کر کے خوشی ہوئی۔بل گیٹس نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات تک رسائی، احساس سماجی تحفظ کے پروگرا م کو مؤثر بنانے پر بات ہوئی، مشترکہ دلچسپی کے دیگر مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت کا منتظر ہوں۔خیال رہے کہ 17 فروری کو بل گیٹس کو دورہ پاکستان کے موقع پر ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ بل گیٹس کو صدر مملکت عارف علوی نے ایوارڈ دیا تھا۔بل گیٹس نے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں نتیجہ خیز گفتگو پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پُرامید ہوں کہ ہم جلد پولیو کو ختم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے لکھا تھا کہ شکریہ وزیراعظم عمران خان، ملاقات میں پولیو کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر نتیجہ خیز گفتگو پر شکر گزار ہوں۔

Recent Posts

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا، ایس سی…

1 min ago

وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی…

9 mins ago

ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف…

18 mins ago

پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیکا ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے توہین مذہب کے مجرم…

24 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں آج پھر بڑھ گئیں۔ بین الاقوامی…

35 mins ago

کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشتگردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ…

1 hour ago