ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کمی کر دی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) ایل پی جی گیس کی فی کلو قیمت میں ایک ساتھ 40 روپے کی کمی کر دی گئی، گھریلو سلنڈر بھی کئی سو روپےسستا ہو گیا . تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 40روپے فی کلو کمی کردی گئی .

ایل پی جی 40روپے فی کلو سستی ہونے سے نئی قیمت 172 سے کم ہو کر 132 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ گھریلو سلنڈر 467 اور کمرشل 1796 روپے سستا ہوگیا . گھریلو سلنڈر کی قیمت بھی 2024 سے کم ہو کر 1558 روپے اورکمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 5993 روپے ہوگئی .

. .

متعلقہ خبریں