پنجاب کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نہیں ،فرح خان تھی فرح خان بنی گالہ کی فرنٹ پرسن ہے ، مریم نواز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اسلام آباد میں 27 مارچ کے جلسے میں دکھائے جانے والے خط کو وزارت خارجہ میں تیار کیا گیا، اسٹیبلشمنٹ خط کے معاملے پر وضاحت دے، عمران خان نے جلسے میں کوئی خط نہیں خالی کاغذ دکھایا . مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نہیں بلکہ فرح خان تھی ، فرح خان بنی گالہ کی فرنٹ پرسن ہے .

نجی ٹی وی کے مطابق انکا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی عمران خان بچاؤ کمیٹی نہیں ہے . نیوز کانفرنس کے

دوران پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ حکومت جب جاتی ہے تو اپنی کارکردگی عوام کو بتاتی ہے، نوازشریف کے منصوبوں پر آج بھی عمران خان جعلی تختیاں لگارہے ہیں، حکومت اپنی کارکردگی کے بجائے جعلی خط لے کر آگئی، حکومت عدم اعتماد کے جواب میں اپنے منصوبے لے کرآتی مگر یہ جعلی خط لے آئے، آپ نے سب خط سے متعلق سب کچھ بتا دیا تو خط کیوں نہیں دکھایا، عمران خان نے جلسے میں کوئی خط نہیں خالی کاغذ دکھایا . مریم نواز نے کہا کہ یہ گرفتاری سے بچنے کیلئے بھاگ کھڑا ہوا، آپ کی حکومت ختم ہو چکی ہے لیکن ڈھٹائی سے سرکاری ٹی وی کے اثاثوں کو استعمال کر رہے ہیں،عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب نہیں تھے کوئی اور تھا . ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں، تم الیکشن سے بھاگنے والے ہو، آپ کو ایک ایک پائی کا جواب دینا پڑیگا، پاکستان کے آئین توڑنے کا فیصلہ آنے کے بعد انتخابات میں جائیں گے، ہم الیکشن سے ہرگز نہیں بھاگتے، تم بھی سکیورٹی کے بغیر نکلو تمہیں اپنی حیثیت پتہ لگے گی، آئین کا فیصلہ ہونے کے بعد ہم الیکشن میں ضرور جائیں گے، ہر جگہ تقرریاں جادو ٹونے سے ہوتی تھیں، یہ سب کچھ قوم کے سامنے آئے گا، گورنر ہاؤس پنجاب میں اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے 54 یا 55 ارکان موجود نہیں تھے . غیر ملکی خبررساں اداروں نے بھی کہہ دیا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، یہ اتنے گھبرائے ہوئے ہیں کہ روزے میں بھی پانی مانگ رہے تھے، گھبرائے ہوئے کیوں ہیں، علیم خان اور جہانگیر ترین اپنے جوابات خود دے رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں