رمیز راجہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کی رواں ہفتے دبئی میں ملاقات ہوگی

لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کی غیر رسمی ملاقات رواں ہفتے دبئی میں ہوگی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ سات سے 10 اپریل تک دبئی میں ہورہی ہے جس میں شرکت کیلئے پی سی بی سربراہ رمیز راجہ اور چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین (آج) بدھ کو دبئی روانہ ہوں گے۔

پہلے چیف ایگزیکٹیو میٹنگ ہوگی جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا. آئی سی سی کرکٹ کمیٹی ، فنانس اور دیگر کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ میٹنگ میں چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ آئی سی سی کو پاک آسٹریلیا سیریز کے انعقاد پر خصوصی رپورٹ دیں گے۔اجلاس کی سائیڈ لائنز پر چیئرمین پی سی بی مختلف بورڈ سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں وہ چار ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا مجوزہ پلان بھی دوسرے بورڈز حکام کے ساتھ شیئر کریں گے۔ کورونا کے باعث گزشتہ دو برس زیادہ تر آن لائن میٹنگز ہوئیں.اب تمام بورڈ ممبران دبئی پہنچ کر اس میٹنگ کا حصہ بن رہے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

3 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

3 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

3 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

4 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

4 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

5 hours ago