آئمہ بیگ کاوزن 75 کلو تھا، کم کیسےکیا؟

(قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ 16 سال کی تھیں تو ان کا وزن 75 کلو تھا . آئمہ بیگ نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی، میزبان ندا یاسر کے ایک سوال کے جوب میں انہوں نے بتایا کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا لیکن ان کا وزن 75 کلو تھا اور ان کی ٹرپل چِن تھی .

آئمہ بیگ کی یہ بات سن کر ندا یاسر حیران رہ گئیں اور کہا کہ آپ بچی ہوں گی تب . جس پر آئمہ نے جواب دیا کہ وہ بچی نہیں تھیں تب وہ 16 سال کی تھیں اور کالج میں تھیں، کالج میں لڑکیاں اس عمر میں بڑی فِٹ لگتی ہیں تو انہیں کمپلیکس ہونا شروع ہوگیا تھا کہ ان کے ساتھ کی ساری لڑکیاں وہ کپڑے پہن رہی ہیں جو وہ نہیں پہن سکتیں . انہوں نے مزید بتایا کہ کیونکہ ان کا وزن 75 کلو بلکہ اس سے بھی زیادہ تھا تو وہ ہر طرح کے کپڑے نہیں پہن سکتی تھیں . ندا یاسر نے آئمہ سے پوچھا کہ پھر کس طرح اتنا وزن کم کیا ؟ جس پر آئمہ نے ہنستے ہوئے کہا انہوں نے وزن بہت مشکل سے کم کیا . انہوں نے اپنے وزن کم کرنے کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا کہنا نہیں چاہیے لیکن انہیں ڈینگی ہوگیا تھا اور اس کے بعد ان کا وزن دوبارہ کبھی بڑھا ہی نہیں . . .

متعلقہ خبریں