(قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ 16 سال کی تھیں تو ان کا وزن 75 کلو تھا۔
آئمہ بیگ نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی، میزبان ندا یاسر کے ایک سوال کے جوب میں انہوں نے بتایا کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا لیکن ان کا وزن 75 کلو تھا اور ان کی ٹرپل چِن تھی۔
آئمہ بیگ کی یہ بات سن کر ندا یاسر حیران رہ گئیں اور کہا کہ آپ بچی ہوں گی تب۔
جس پر آئمہ نے جواب دیا کہ وہ بچی نہیں تھیں تب وہ 16 سال کی تھیں اور کالج میں تھیں، کالج میں لڑکیاں اس عمر میں بڑی فِٹ لگتی ہیں تو انہیں کمپلیکس ہونا شروع ہوگیا تھا کہ ان کے ساتھ کی ساری لڑکیاں وہ کپڑے پہن رہی ہیں جو وہ نہیں پہن سکتیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کیونکہ ان کا وزن 75 کلو بلکہ اس سے بھی زیادہ تھا تو وہ ہر طرح کے کپڑے نہیں پہن سکتی تھیں۔
ندا یاسر نے آئمہ سے پوچھا کہ پھر کس طرح اتنا وزن کم کیا ؟
جس پر آئمہ نے ہنستے ہوئے کہا انہوں نے وزن بہت مشکل سے کم کیا۔
انہوں نے اپنے وزن کم کرنے کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا کہنا نہیں چاہیے لیکن انہیں ڈینگی ہوگیا تھا اور اس کے بعد ان کا وزن دوبارہ کبھی بڑھا ہی نہیں۔
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…