لاہور(قدرت روزنامہ) بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی جانب سے پاور پلے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی جوڑی بن گئے۔
دونوں بلے بازوں نے پاور پلے کے 6 اوورز میں مشترکہ طور پر 56 رنز بنائے۔ اس سے قبل پاکستان کی کوئی بھی اوپننگ جوڑی آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے پاور پلے میں کبھی اتنے رنز نہیں بنا سکی۔ واضح رہے کہ سیریز کے واحد ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف دیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے جارہے واحد ٹی ٹونٹی آسٹریلیا کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر بابراعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز سکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور کپتان بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلےبازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 67 رنز بنائے تاہم رضوان 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر قومی ٹیم کو سنبھالا اور 46 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے تاہم انکے علاوہ پاکستان کوئی بلےباز قابلِ ذکر کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا۔
افتخار احمد 13، خوشدل شاہ 24، آصف علی 3، حسن علی 10، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ میچ کے اختتامی لمحات میں عثمان قادر نے جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نتھین ایلس نے 4، کیمرون گرین 2، شان ایبٹ اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے اس سے قبل ایک روزہ سیریز میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان 0-1 سے زیر کیا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخرزمان، آصف علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، عثمان قادر شامل ہیں جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم ایرون فنچ (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، مارنوس لبوشین، مارکوس اسٹوئنس، کیمرون گرین، بین مک ڈرموٹ، شین ایبٹ، بین ڈارشوئس، ناتھن ایلیس، ایڈم زیمپا پر مشتمل ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…