اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کے وزارت خارجہ میں دھمکی آمیز خط کو ڈرافٹ کر نے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ مریم نواز کے پاس شواہد ہیں تو پیش کریں ،دفتر خارجہ کے پیشہ وارانہ صلاحیت پر اعتماد ہے ،قومی جماعت کی ذمہ دار خاتون نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی جس پر افسوس ہے .
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہاکہ میں مریم نواز کے الزامات کی مکمل تردید کرتا ہوں ،اگر مریم نواز کے پاس شواہد ہیں تو پیش کریں .
انہوںنے کہاکہ دفتر خارجہ کے پیشہ وارانہ صلاحیت پر اعتماد ہے . انہوںنے کہاکہ ایک قومی جماعت کی ذمہ دار خاتون نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی جس پر افسوس ہے .
انہوںنے کہاکہ اسد مجید کی بطور سفیر واشنگٹن میں مدت پوری ہو چکی تھی اور اسد مجید کی برسلز میں تعیناتی کا فیصلہ ہوچکا ہے .
انہوںنے کہاکہ ساری صورتحال سے متعلق وزیر اعظم اور متعلقہ حکام کو آگاہ کیا تھا ،انڈر سیکرٹری سے ملاقات میں احتجاج کیا تھا اور یہ ریکارڈ پر ہے . ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ایک ہدایت تھی ڈماش کیا جائے اور یہ پاکستان اور واشنگٹن میں کیا جائے اور یہ پاکستان اور واشنگٹن میں ہوا .
. .