اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کے وزارت خارجہ میں دھمکی آمیز خط کو ڈرافٹ کر نے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ مریم نواز کے پاس شواہد ہیں تو پیش کریں ،دفتر خارجہ کے پیشہ وارانہ صلاحیت پر اعتماد ہے ،قومی جماعت کی ذمہ دار خاتون نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی جس پر افسوس ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہاکہ میں مریم نواز کے الزامات کی مکمل تردید کرتا ہوں ،اگر مریم نواز کے پاس شواہد ہیں تو پیش کریں ۔ انہوںنے کہاکہ دفتر خارجہ کے پیشہ وارانہ صلاحیت پر اعتماد ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایک قومی جماعت کی ذمہ دار خاتون نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی جس پر افسوس ہے ۔
انہوںنے کہاکہ اسد مجید کی بطور سفیر واشنگٹن میں مدت پوری ہو چکی تھی اور اسد مجید کی برسلز میں تعیناتی کا فیصلہ ہوچکا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ ساری صورتحال سے متعلق وزیر اعظم اور متعلقہ حکام کو آگاہ کیا تھا ،انڈر سیکرٹری سے ملاقات میں احتجاج کیا تھا اور یہ ریکارڈ پر ہے ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ایک ہدایت تھی ڈماش کیا جائے اور یہ پاکستان اور واشنگٹن میں کیا جائے اور یہ پاکستان اور واشنگٹن میں ہوا ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…