ایسے نظام کی ضرورت ہے جہاں غیر جمہوری حکومت اقتدار میں نہ آسکے، بلاول بھٹو

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے کہ جہاں غیر جمہوری حکومت اقتدار میں نہ آسکے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک پیغام میں عمران خان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کے آئین کو آگ لگائی ہے لیکن ہم ان کی بغاوت کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم عمران خان کی حکومت سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں مضبوط نظام لانے کے لیے ہمیں اصلاحات کی ضرورت ہے اور ایسے نظام کی ضرورت ہے جہاں غیر جمہوری حکومت اقتدار میں نہ آسکے۔

انہوں نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر نے کہا اپوزیشن غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور تحریک کو مسترد کر دیا جبکہ عمران خان نے جلد ہی قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تجویز دی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر اور عمران خان کے دونوں اقدامات آئین کی خلاف ورزی تھے اور شکست کو تسلیم کرتے ہوئے عمران خان کا آخری مایوس کن عمل ایک اور بغاوت تھی۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کا سامنا کرنے کے بجائے ڈپٹی اسپیکر نے پوری اپوزیشن پر الزام لگایا لیکن ثبوت ہے کہ اتوار کو 342 میں سے 197 ارکان اپوزیشن بینچز پر آئے اور اب سپریم کورٹ کے پاس موقع ہے، تاریخ کو اپنے آپ کو دہرانے نہ دیں کیونکہ عدم اعتماد کی تحریک آئینی طریقہ ہے۔بلاول بھٹو نے واضح کیا ہے کہ عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کر یں گے کیونکہ ان ایسا نظام لانا ہے جو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی اجازت دیتا ہو۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

5 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

5 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

5 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

6 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

6 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

7 hours ago