پاکستان تاریخی لمحات سے گزر رہا ،حق و باطل کے درمیان فیصلہ کن گھڑی آچکی ، پوری قوم کی نگاہیں سپریم کورٹ پر ہیں ،سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخی لمحات سے گزر رہا ،حق و باطل کے درمیان فیصلہ کن گھڑی آچکی ، پوری قوم کی نگاہیں سپریم کورٹ پر ہیں ،امید ہے عدالت عظمی تمام شواہد کو دیکھ کر ہمیشہ کی طرح عوام سے انصاف کرے گی ، عدالت عظمی جو بھی فیصلہ کرے گی اس کا احترام کریں گے ، ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور کرتے رہیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ 27 مارچ کو عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا ،عوام نے حق کا ساتھ دیا اور باطل کو رد کیا ، پاکستان تاریخی لمحات سے گزر رہا ،حق و باطل کے درمیان فیصلہ کن گھڑی آچکی ، پوری قوم کی نگاہیں سپریم کورٹ پر ہیں ،امید ہے عدالت عظمی تمام شواہد کو دیکھ کر ہمیشہ کی طرح عوام سے انصاف کرے گی ،ہم نے ہمیشہ عدلیہ اور اداروں کی عزت کی ہے ،اپوزیشن والے عدلیہ اور اداروں پر ہمیشہ حملہ آور ہوتے ،یہ قوم ان سازشیوں کو دیکھ رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والوں نے پاکستان اور عمران خان کیخلاف سازش کرنے کی کوشش کی ،ان کی غداری نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں ثابت ہے،ہمارے منحرف اراکین بھی اس سازش میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے ضمیر کا سودا کیا ۔ سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن بار بار کہہ رہی تھی کہ الیکشن کراؤ، اب یہ لوگ الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ بلائی گئی ہے ،ٹکٹس کیلئے درخواستیں بھی طلب کر رہے ہیں ،ہم نئے الیکشن کی تیاری کی طرف جا رہے ہیں ،پیپلز پارٹی ،ن لیگ ، جے یو آئی (ف) اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بہت سے لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے،تحریک انصاف کے ٹکٹ کی بہت مانگ ہے ۔
سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان کی شہرت کا کریڈٹ اپوزیشن کو جاتا ہے،قوم کو ضمیر فروشوں اور کرپٹ ٹولے کیخلاف کھڑا ہونا ہوگا ۔ انہوں نے کہا پاکستان اپنی خوداری اور ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا ،عمران خان نے ملک کی خودداری پر سمجھوتہ نہیں کیا ،عمران خان نے سازشیوں کے ایجنڈے کو مسترد کر کے عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ۔
علیم خان کے الزامات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ علیم خان نے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے،تحریک انصاف میں ہوتے ہوئے انہیں یہ باتیں کیوں یاد نہیں آئیں، تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد ہی علیم خان کو یہ باتیں کہاں سے یاد آ گئیں ، ا لزامات ایشو پر ہوتے ،ذاتیات پر اترنا ٹھیک نہیں ،عمران خان کی کسی سے کوئی زاتی دشمنی نہیں ،کم ظرف لوگ ذاتیات پر بات کرتے اور من گھڑت و بے بنیاد باتیں کرتے ہیں ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا روزانہ کی بنیاد پر ہمارے احتجاج ہو رہے ہیں، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔

Recent Posts

نجی کالج واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کسی بچی کی جانب سے پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا: عظمٰی بخاری

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ نجی کالج واقعہ…

1 hour ago

سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کر دی،بلاول کا ٹویٹ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے…

2 hours ago

ہمیشہ بھارت سے بہترتعلقات کا حامی رہا،نوازشریف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز…

2 hours ago

تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا…

2 hours ago

حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مان لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے تحریک انصاف کی شرط…

2 hours ago

چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات…

2 hours ago