اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 64 فیصد پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی حکومت گرانے کے پیچھے امریکی سازش کا الزام مسترد کردیا . گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا .
گیلپ پاکستان کے مطابق یہ سروے 3سے 4 اپریل کے درمیان کیا گیا جس کے مطابق 64 فیصد پاکستانیوں نے حکومت گرنے کے پیچھے مہنگائی کو اہم وجہ قرار دیا . سروے میں شامل افراد نے حکومت ہٹانے کیلئے اپوزیشن کی کوششوں کی اہم وجہ مہنگائی اور عوام کو ریلیف نہ دینا قرار دیا . سروے میں بتایا گیا کہ 36 فیصد افراد نے حکومت گرنے کے پیچھے امریکی سازش کو قرار دیا .
. .