ہمارے خاندان کا فرح خان کی کسی ڈیل سے تعلق نہیں

لاہور (قدرت روزنامہ) خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے فرح خان سے متعلق کہا ہے کہ فرح خان رہائش کے لیے دبئی چلی گئی ہیں۔ہمارے خاندان کا فرح خان کی کسی ڈیل سے تعلق نہیں، فرح خان نے وزیراعظم اور میری والدہ کے ساتھا اچھا نہیں کیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق موسا مانیکا نے کہا ہے کہ فرح خان سے مانیکا خاندان کا کوئی لینا دینا نہیں۔
رپورٹ کے مطابق فرح خان 3 اپریل کو دبئی پہنچ چکی ہیں ، وہ لاہور سے غیر ملکی پرواز ای کے 623 سے دبئی پہنچیں۔فرح شہزادی نے پاکستانی پاسپورٹ استعمال کیا، فرح خان نے گذشتہ روز ابوظہبی میں افطار ڈنر میں شرکت کی، فرح کو خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے افطار پر مدعو کیا تھا۔فرح خان پر پنجاب میں کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی قریبی سہیلی فرح اور اس کے شوہر جمیل گجر سے روابط رکھنے والے سرکاری افسران کی لسٹ تیار کرلی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان افسران کی لسٹ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان کی جانب سے کی گئی ایک پریس کانفرنس میں خاتون اوّل کی سہیلی کے بارے میں عائد کئے گئے کرپشن کے الزامات کے بعد تیار کی ہے۔
جس سے سرکاری حلقوں میں ایک چہہ مگوئیاں پھیل گئی ہیں واضح رہے کہ عبدالعلیم خان نے خاتون اوّل کی سہیلی فرح اور اس کے شوہر جمیل گجر پر سرکاری افسران کی تبادلے تقرر اور پوسٹنگ کی مد میں کروڑوں روپے کمانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فرح نامی خاتون اور اس کے شوہر جمیل گجر پر خاتون اوّل سے تعلق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کروڑوں روپے بنانے کا الزام عائد ہے۔

Recent Posts

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

3 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

7 mins ago

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی…

13 mins ago

سلمان خان پائپ سے چڑھ کر کس اداکارہ سے ملنے جاتے تھے؟ بالی وڈ اداکارہ نے خود بتادیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان جنہوں نے شادی تو نہیں کی البتہ…

15 mins ago

ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ…

26 mins ago

جویریہ عباسی کی شوہر سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی اور نکاح کب ہوا؟ اداکارہ نے تفصیلات بتادیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی جنہوں نے حال ہی میں…

34 mins ago