پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج نہیں ہوسکتا، ق لیگ نے واضح کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، اجلاس آج نہیں ہوسکتا . ق لیگ ترجمان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا سادہ آرڈر نہیں مانتے وہ غیر قانونی ہے .

ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ گزٹ نوٹی فکیشن جاری ہوا تو ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوگا . دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسمبلی اجلاس آج ہی ہوگا . دوست محمد مزاری کے ایک حکم نامے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے 7 بجے طلب کیا

گیا ہے . انہوں نے کہا کہ وکلاء سے مشاورت کے بعد اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے . ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی . علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کیلئے عزت اور احترام ہے ،پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے پنجاب میں آئینی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں . ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ نئے وزیراعلی کا انتخاب فوری ہونا آئینی ضرورت ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی وجہ کے ملتوی کیا گیا تھا . انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے ساتھ 200 سے زائد ارکان ہیں،گورنر ہائوس میں جومیٹنگ ہوئی اس میں حکمران جماعت کے 146 ارکان موجود تھے . عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اکثریت کھو دینے پر یہ بہانے سے اجلاس ملتوی کرنا چاہتے ہیں، یہ پنجاب اسمبلی کا الیکشن ہے ضلع کونسل گجرات کا نہیں . انہوںنے کہا کہ منڈی بہاائولدین اور گجرات سے ڈنڈا بردار فورس منگوائی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں