ڈپٹی اسپیکر کی قانون شکنی مضبوط پشت پناہی کے بغیر ممکن ہی نہیں، ملک سکندرایڈووکیٹ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاہے کہ قانونی مبصرین کے مطابق قانونی نقطہ طے کرنے میں پیچیدگی پیدا کرنا درحقیقت ایک سوچی سمجھی منصوبہ کو عملی شکل دینا ہے تاکہ وقت کی ضیاع میں نظریہ ضرورت کو جواز بنا کر لاڈلے کیلئے نہ صرف دھاندلی کا ماحول بنایا جائے بلکہ اپوزیشن کو تقسیم کرکے راستہ ہموار کرنا ہے اپوزیشن کو سپریم کورٹ کیساتھ ساتھ عوامی محاذ پر یک سو ہونا ہوگا تاکہ بروقت اور موثر حکمت عملی سے عمرانی فسطائیت کی دوبارہ آمد کو روکا جاسکے . ان خیالات کااظہار انہوں نے موجودہ سیاسی بحران پر ردعمل دیتے ہوئے کیا .

ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاکہ قانونی مبصرین کے مطابق قانونی نقطہ طے کرنے میں پیچیدگی پیدا کرنا درحقیقت ایک سوچی سمجھی منصوبہ کو عملی شکل دینا ہے تاکہ وقت کی ضیاع میں نظریہ ضرورت کو جواز بنا کر لاڈلے کیلئے نہ صرف دھاندلی کا ماحول بنایا جائے بلکہ اپوزیشن کو تقسیم کرکے راستہ ہموار کرنا ہے . ڈپٹی اسپیکر کی قانون شکنی مضبوط پشت پناہی کے بغیر ممکن ہی نہیں . عمران کو دوبارہ لانا اور نئے رنگ و رغن کیساتھ لانچ کرنا درحقیقت منصوبہ ہے . اپوزیشن کو سپریم کورٹ کیساتھ ساتھ عوامی محاذ پر یک سو ہونا ہوگا تاکہ بروقت اور موثر حکمت عملی سے عمرانی فسطائیت کی دوبارہ آمد کو روکا جاسکے .

. .

متعلقہ خبریں