کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے بلوچستان کے صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدر ملک نصیر احمد شاہوانی کی زےر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پشتونخوا میپ کے صوبائی صدر اور پی ڈی ایم کے نائب صدر عبدالقہار ودان،مسلم لیگ کے صوبائی صدر اور پی ڈی ایم کے صوبائی نائب صدرجمال شاہ کاکڑ،جمعیت علما اسلام کے صوبائی نائب امیر اور پی ڈی ایم کے صوبائی نائب صدر مولانا سرورموسی خیل،قومی وطن پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور پی ڈی ایم کے صوبائی نائب صدر جلیل بازئی،نیشنل پارٹی کے رہنما اور پی ڈی ایم کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ،پشتونخوا میپ کے صوبائی سیکرٹری اور پی ڈی ایم کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایم پی اے نصراللہ خان زیرے،جمعیت علما اسلام کے رہنما اورپی ڈی ایم کے صوبائی سیکرٹری مالیات مولانا خورشید نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک کے موجودہ سنگین آئینی بحران پر تفصیلی بحث کی گئی۔اجلاس میں 3اپریل کے قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے اقدام کو مکمل طور غیر آئینی قرار دیتے اسے مسترد کیا گےااور کہا کہ ڈپٹی سپیکر کے غیر آئینی اقدام کے بعد سلیکٹڈ وزیراعظم کی جانب سے اسمبلی کے تحلیل اور چند منٹوں میں صدر کی جانب سے فورا ًاسمبلی کو ختم کرنے کا اقدام مکمل طورپرآرٹیکل 6کے زمرے میں آتا ہے ۔لہذا ان کیخلاف آرٹیکل 6کی کاروائی شروع کی جائے۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا صوبے میں بلدیاتی انتخابات کوملک کے موجودہ صورتحال اور رمضان کے مہنیے کے سبب دو ماہ کے لئے ملتوی کئے جائے ۔ اجلاس مےں 3اپرےل کو قومی اسمبلی مےں ڈپٹی سپےکر کی جانب سے غےرآئےنی غےر قانونی رولنگ کودراصل آئےن پاکستان پر براہ راست حملہ قرار دےا ہے جس مےں ڈپٹی سپےکر ،وزےر اعظم اور صدر ملوث ہےں اور آئےن کے تحت ان تےنوں پر آرٹےکل 6لاگو ہونا چاہےے کےونکہ آئےن کی پائمالی سے تمام ملک اور بالخصوص چھوٹے صوبے اور چھوٹے اقوام کو شدےد متاثر کےا گےا ہے۔ ملک کے عوام واقوام کے درمےان آئےن ہی وہ دستاوےز ہے جورےاست واقوام کے حقوق کا ضامن ہے ۔ اجلاس مےں کہا گےا کہ اس ملک مےں ہمےشہ آئےن سے کھلواڑ کےاجاتا رہا ہے اور ملک کے مقتدر حلقے آئےن کی پائمالی کو درخوراہتنانہےں سمجھتے حالانکہ اس ملک مےں مزےد عوام واقوام کو اختےارات دےنے چاہےے کےونکہ جو وعدہ 1940کے قرارداد مےں کےا گےا تھا وہ اصل مےں اس ملک کی بنےاد ہے۔ سپرےم کورٹ جو کہ فےڈرےشن مےں آئےن کاسٹوڈےن ہے سے اپےل کی گئی ہے کہ وہ 3اپرےل2022کے غےر آئےنی اقدام کو فی الفور ختم کرکے نظرےہ ضرورت کو ہمےشہ کےلئے دفن کرےں ۔ اجلاس مےںالےکشن کمےشن سے ملک کی موجودہ سنگےن آئےنی بحران اور ماہ رمضان کے سبب صوبے مےں ہونےوالے بلدےاتی انتخابات کو دو ماہ کےلئے ملتوی کرنے کی اپےل کی گئی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…