خاتون تماشائی کا محمد رضوان کو نگران وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے واحد ٹی ٹونٹی میچ کے دوران ایک تماشائی نے محمد رضوان کو ملک کا نگران وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر خاتون صارف کی جانب سے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا کہ ’رضوان کو نگران وزیر اعظم بنایا جائے‘۔

خاتون صارف نے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ رضوان ہمارا بہترین خیال رکھ سکیں گے‘۔
خیال رہے کہ صدر عارف علوی کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کیے جانے کے بعد رواں دنوں وطن عزیز میں نگران وزیر اعظم کے نام کے حوالے سے بحث جاری ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سابق چیف جسٹس گلزار احمد خان کا نام بطور نگران وزیراعظم دے دیا گیا ہے۔

Recent Posts

ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا کی ایلوش یادیو سے بڑھتی قربتیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی قربتیں ان دنوں…

43 mins ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے…

1 hour ago

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی…

1 hour ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

کراچی(قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف وکلا نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ سندھ…

2 hours ago

آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مقرر کریں، حکومتی مسودہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئینی ترمیم سے متعلق حکومتی مسودہ سامنے آگیا، حکومتی مسودے میں وفاقی…

2 hours ago

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا، ایس سی…

2 hours ago