وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ہمارے پاس 200 سے زائد ارکان ہیں: ن لیگ کا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ)(ن) لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ان کے پاس 200سے زائد ارکان ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ چوہدری شجاعت کیلئے عزت اور احترام ہے، پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے پنجاب میں آئینی بحران پیداکرناچاہتے ہیںانہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی وجہ کے ملتوی کیا گیاتھا، نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب فوری ہونا آئینی ضرورت ہے۔عطار تارڑ نے دعویٰ کیا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے ساتھ 200سے زائد ارکان ہیں، کل گورنر ہاؤس میں ہوئی میٹنگ میں ان

کے 146ارکان موجود تھے، پنجاب اسمبلی میں اکثریت کھو دینے پر یہ لوگ بہانے سے اجلاس ملتوی کرنا چاہتے ہیں، یہ پنجاب اسمبلی کا الیکشن ہے ضلع کونسل گجرات کانہیں دوسری جانب (ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی طاہر خلیل نے کہا کہ اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے 199 ارکان اس وقت ہوٹل میں مقیم ہیں، ہمیں آج شام اسمبلی اجلاس بلانے کا پتا چل گیا ہے، ہم لوگ سہ پہر 3 بجے اکٹھے پنجاب اسمبلی جائیں گے اور اسمبلی اجلاس میں ضرور شرکت کریں گے۔طاہر خلیل کا کہناتھا کہ ہمارے امیدوار حمزہ شہباز بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔علاوہ ازیں پنجاب میں گورنر راج اوراسمبلی تحلیل کرنے کی زورپکڑتی افواہوں پراپوزیشن نے سرجوڑ لیے اوریہ عندیہ بھی دیا گیا ہے کہ ایسی کسی صورتحال پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے پیپلزپارٹی،ترین گروپ،عبدالعلیم خان گروپ اور دیگر سے اس تناظر میںمشاورت کی ہے اورمتحدہ اپوزیشن نے صوبے میں گورنر راج پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ۔ مسلم لیگ (ن)نے اپنے ارکان اسمبلی کو پیشگی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک ساتھ رہنے اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت ایک ساتھ چلنے پر اتفاقِ کیا گیا ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

49 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

1 hour ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

1 hour ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

1 hour ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

2 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago