امریکی حکومت نے پاکستان سے متعلق سفری ہدایات میں نرمی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان سے متعلق سفری ہدایات میں نرمی کر دی گئی۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سفری ہدایت میں ’ زیادہ احتیاط برتنے‘ کے الفاظ حذف کر دئیے گئے۔کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان سے متعلق سفری ہدایات میں نرمی کر دی گئی۔
تازہ جاری کی گئی سفری ہدایات میں ’زیادہ احتیاط برتنے‘ کے الفاظ حذف کر دئیے گئے ہیں جب کہ سی ڈی سی کی جانب سے پاکستان کو لیول ون کیٹیگری میں شمار کر لیا گیا۔جبکہ قومی ادارہ صحت کے مطابق 80 فیصد اہل پاکستانیوں کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک 13 کروڑ 31 لاکھ 1 ہزار 120 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 11 کروڑ 84 لاکھ 42 ہزار 490 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

جبکہ قومی ادارہ صحت پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کے اوقات کار بھی جاری کر دیے۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن سینٹرز پیر تا جمعر ت اور ہفتہ صبح 10سے3بجے کھلے رہیں گے۔ جمعہ کو کورونا ویکسی نیشن سینٹر ز صبح 10 تا دوپہر ایک بجے تک کھلیں رہیں گے۔ جبکہ پیر تا ہفتہ رات 8 بج کر 30 منٹ سے رات 12 بجے تک سینٹرز کھلے رہیں گے۔
دوسری جانب ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بھی بتدریج کمی ہورہی ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 361 ہوگئی۔ این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 775 ہوگئی۔

Recent Posts

نجی کالج واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کسی بچی کی جانب سے پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا: عظمٰی بخاری

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ نجی کالج واقعہ…

3 hours ago

سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کر دی،بلاول کا ٹویٹ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے…

3 hours ago

ہمیشہ بھارت سے بہترتعلقات کا حامی رہا،نوازشریف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز…

3 hours ago

تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا…

4 hours ago

حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مان لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے تحریک انصاف کی شرط…

4 hours ago

چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات…

4 hours ago