جس پر پی ٹی آئی والے جشن منارہے ہیں وہ ان کے گلے بھی پڑ سکتی ہے، آغا سراج درانی کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جس سرپرائز پر جشن منارہی ہے وہ خوشی ان کے گلے بھی پڑ سکتی ہے، ابھی معاملہ شروع ہوا ہے۔منگل کواحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ اسپیکر اگر آئین کے خلاف جائیں گے تو اس کے خلاف ایکشن ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کا معاملہ ختم ہوگیا ہے اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے تو اس پر کوئی بات نہیں ہوسکتی ہے۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو حالات

ہیں وہ نہیں ہونے چاہیے تھے اور ہماری کوشش ہے کہ ملک میں بہتری آئے۔سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کا چھکا ان کے گلے بھی پڑ سکتا ہے ۔قبل ازیں منگل کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔فاضل جج کی ریٹائرمنٹ کے باعث سماعت لنک جج کے پاس ہوئی۔عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 19 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

8 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

9 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

23 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

31 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

40 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

45 mins ago