ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی غیر آئینی اقدامات سے گھبرا گئے؟ اجلاس بلا لیا، سپیکر کی جانب سے لگائے گئے عملے کا تعاون سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی کا عملہ میرے ساتھ تعاون نہیں کر رہاہے اور ہدایات پر عمل نہیں ہو رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق دوست محمد مزاری نے میڈیا پر آکر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا آرڈر آف دی ڈے میں نے جاری کیاہے ، جو کہ سپریم کورٹ کے حکم پر جاری کیا گیا ، میں ے اجلاس طلب کیا ، وکلاءسے بھی مشورہ کیا انہوں نے مشورہ دیا کہ اجلاس طلب کیا جائے ہمیں کورٹ کو جواب دیناہے ، آج اجلاس ملتوی نہیں کیا جائے گا اور کوشش ہو گی کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہی ہو جائے ۔دوست محمد مزاری کا کہناتھا کہ پنجاب اسمبلی کا عملہ میری ہدایت پر عمل نہیں کر رہاہے اور تعاون سے انکاری ہے، میں اپنے فیصلے پر قائم ہوں ، عدالتی حکم پر میں نے یہ اجلاس طلب کیاہے اور میری کسی بھی جماعت کے ساتھ کوئی سیٹنگ نہیں ہو ئی ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ اعلان سامنے آیاتھا کہ اپوزیشن کی توڑ پھوڑ کے باعث پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کر دیا گیاہے لیکن رات گئے ڈپٹی سپیکر نے آڈر جاری کیا جس کے تحت اجلاس آج ہی ہونا تھا تاہم ترجمان پنجاب اسمبلی نے الگ بیان جاری کیا کہ اجلاس نہیں ہو گا ، اس کشمکش میں ڈپٹی سپیکر خود میدان میں آئے اور انہوں نے صورتحال واضح کرتے ہوئے اہم بیان جاری کیاہے ۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago