فرح خان کی متحدہ عرب امارات میں افطار ڈنر میں شرکت، کس کی طرف سے دعوت موصول ہوئی تھی؟ بڑا دعویٰ

دبئی سٹی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں فرح خان کے ملک سے جانے پر کافی بحث و مباحثہ جاری ہے جبکہ پی ٹی آئی کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان کی جانب سے بھی سنگین الزام عائد کیئے گئے تاہم اب خبر موصول ہوئی ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہیں جہاں انہوں نے افطار ڈنرمیں شرکت بھی کی .

نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی المعروف فرح خان تین اپریل کولاہور سے غیر ملکی پرواز ای کے623 سےدبئی پہنچی تھیں .

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح شہزادی نے پاکستانی پاسپورٹ کا استعمال کیا اور گزشتہ روز ابوظبی میں افطار ڈنر میں شرکت کی . خاندانی ذرائع کے مطابق فرح کو خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے افطارپر مدعو کیا تھا .

خاتون اول کی دوست فرح خان پر علیم خان اور دیگر نے کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں . ذرائع نے بتایا کہ فرح شہزادی کی غیر ملکی پراپرٹیز کی بھی اطلاعات ہیں . فرح کے قریبی دوستوں نے بتایا کہ وہ ابھی کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں .

. .

متعلقہ خبریں