فرح خان کی متحدہ عرب امارات میں افطار ڈنر میں شرکت، کس کی طرف سے دعوت موصول ہوئی تھی؟ بڑا دعویٰ

دبئی سٹی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں فرح خان کے ملک سے جانے پر کافی بحث و مباحثہ جاری ہے جبکہ پی ٹی آئی کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان کی جانب سے بھی سنگین الزام عائد کیئے گئے تاہم اب خبر موصول ہوئی ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہیں جہاں انہوں نے افطار ڈنرمیں شرکت بھی کی ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی المعروف فرح خان تین اپریل کولاہور سے غیر ملکی پرواز ای کے623 سےدبئی پہنچی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح شہزادی نے پاکستانی پاسپورٹ کا استعمال کیا اور گزشتہ روز ابوظبی میں افطار ڈنر میں شرکت کی۔خاندانی ذرائع کے مطابق فرح کو خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے افطارپر مدعو کیا تھا۔

خاتون اول کی دوست فرح خان پر علیم خان اور دیگر نے کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ فرح شہزادی کی غیر ملکی پراپرٹیز کی بھی اطلاعات ہیں۔فرح کے قریبی دوستوں نے بتایا کہ وہ ابھی کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں۔

Recent Posts

جے یو آئی کا مجوزہ آئینی مسودہ بھی منظر عام پر آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علماء اسلام کی آئین میں ترامیم کا مجوزہ مسودہ منظر عام…

34 mins ago

عمران خان کی گرفتاربہنوں کو اڈیالہ جیل کے بجائے کہیں اور منتقل کردیا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دو بہنوں علیمہ خان اور عظمی خانم…

49 mins ago

پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان اور سعودی عرب نے بائی لیٹرل ڈیفنس انڈسٹریل فورم میں دونوں ممالک کے…

51 mins ago

بلوچستان میں کسی فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دہشتگردی کے خلاف اتفاق رائے پیدا کرنے کی…

54 mins ago

ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا کی ایلوش یادیو سے بڑھتی قربتیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی قربتیں ان دنوں…

3 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے…

3 hours ago