پنجاب کے حوالے سے مداخلت نہیں کر رہے ، کوئی مسئلہ ہے تو درخواست دیں، چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں  سپیکر کی رولنگ کے خلاف  از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے واضح کیا کہ  پنجاب کے حوالے سے فی الحال کوئی  مداخلت نہیں کر رہے ، کوئی مسئلہ ہے تو درخواست دیں ۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر سربراہی پانچ رکنی لارجر بینچ  سپیکر رولنگ کے خلاف  کیس کی سماعت کر رہا ہے ، دوران سماعت مسلم لیگ (ن )کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مجھے ایک منٹ کیلئے سنا جائے ، لاہور میں حالات کشیدہ ہیں ،لگتا ہے کہ آج بھی وزیر اعلیٰ کا انتخاب نہیں ہو سکے گا ، پنجاب اسمبلی کا عملہ بھی اسلام آباد کے معاملے کی ایکسٹینشن ہے ،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا تھا لیکن اسمبلی کا عملہ ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا اور نہ ہی ان کا حکم مان رہا ہے ۔

چیف جسٹس پاکستان  جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ یکطرفہ فیصلہ کیسے دے سکتے ہیں ،پنجاب کے حوالے سے فی الحال کوئی  مداخلت نہیں کر رہے ، کوئی مسئلہ ہے تو درخواست دیں،

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ  قومی اسمبلی میں تین اپریل کے معاملے  کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں ،  آج بہت اہم کیس سن رہے ہیں ، کوشش ہے کہ مقدمے کو نمٹایا جائے ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے پوچھیں گے کس قانون کے تحت اجلاس ملتوی کیا گیا، سیاسی طور پر مسئلے  کو حل کرنے کی کوشش کریں ،  سماعت کے آخر میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے اپ ڈیٹ لیں گی ، عدالت پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ فیصلہ نہیں کر رہی ، یکطرفہ فیصلہ کیسے دے سکتے ہیں ؟۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

2 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

2 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

2 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 hours ago