اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملکی سیاست میں درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا ، متحدہ اپوزیشن نے بھی اپنا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے .
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اجلاس دوپہر ڈھائی بجے طلب کیا گیا ہے .
اجلاس میں نگران وزیراعظم کےتقررسمیت سیاسی صورتحال پرغورکیاجائےگا .
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں دوپہر ایک بجے طلب کرلیا .
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال میں آئندہ کی حکمت عملی پرغورہوگا .
اجلاس میں سپریم کورٹ میں جاری سماعت سے متعلق بھی بریفنگ ہوگی جبکہ ملک کی مجموعی طور پر سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا .
. .