پی ٹی آئی سوشل میڈیا کا جوابی وار، مریم نواز کے بیگز اور جوتوں کی مبینہ تفصیلات جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیگز اور جوتوں پر ٹرولنگ کی گئی ہے۔حال ہی میں خاتون اول کی قریبی ساتھی فرح خان کی پرائیوٹ جیٹ میں تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچادی ہے۔ فرح خان کا ہینڈ بیگ اور سینڈل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہینڈ بیگ اور سینڈل معروف امریکی برانڈ کا ہے س حوالے سے (ن) لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے بھی دعویٰ کیا کہ فرح خان کے پاس ایک کروڑ 62 لاکھ

روپے کا بیگ ہے جو زیادہ تر پاکستانیوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے زیادہ ہے۔بعدازاں مریم نواز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے فرح خان کی وائرل تصویر پر بھی لب کشائی کی۔مریم نواز نے کہا کہ وہ تصاویر تو آپ سب نے دیکھی ہوں گی جو آج کل سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، میں نے بھی دیکھی ہیں، وہ جو تین کروڑ کا اینیمل اسکن کا بیگ لیا گیا ہے وہ کہاں سے آیا؟تاہم پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ سے مریم نواز کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس کا عنوان تھا ‘مریم نواز کا بیگ کس سے بنا ہے؟ویڈیو میں مریم نواز کے وہ سارے جوتے اور بیگز دکھائے گئے جن کی قیمتوں کے ماضی میں خوب چرچے رہ چکے ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو مخاطب کیا گیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ برائے مہربانی مریم نواز کی آئندہ روز ایک اور پریس کانفرنس کرائی جائے، مریم نواز میں آف دی سیریز کے خطاب کے ساتھ جی رہی ہیں، جو ہم نے انہیں دیا ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

3 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago