تحریک انصاف میں علیم ، ترین ، چھینہ گروپ کے بعد ایک اور گروپ سامنے آ گیا ، عمران خان کیلئے پریشان کن خبر

لاہور (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کو ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانا مہنگا پڑ گیا ، مزاری گروپ بنانے پر اتفاق کر لیا گیا ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے دعویٰ کیاہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد دوست محمد مزاری اور ان کے کچھ دوست ناراض دکھائی دے رہے ہیں اورانہوں نے مزاری گروپ بنانے کا فیصلہ کر لیاہے ، دوست محمد مزاری کے ہمراہ 12 سے 15 اراکین صوبائی اسمبلی موجود ہیں۔ ترین، علیم اور چھینہ گروپے کے بعد اب ایک اور گروپ مزاری گروپ کی شکل میں سامنے آ گیاہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کااجلاس آج شام سات بجے طلب کرنے کا آرڈر جاری کیا تھا جس پر ترجمان پنجاب اسمبلی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ اجلاس 16 اپریل کو ہی ہو گا ، ، بعدازاں دوست محمد مزاری کا بیان سامنے آیا کہ اسمبلی کا عملہ ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہاہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دوپہر کو یہ خبر آئی تھی کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی جانب سے توڑ پھوڑ کے باعث 16 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے ، توڑ پھوڑ کے باعث چیزوں کی مرمت میں وقت درکار ہے ۔

Recent Posts

کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن لیک ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری…

1 min ago

بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)فیسکو نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی ہے۔…

5 mins ago

قومی ٹیم کی عبرتناک شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس طلب کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں افسوسناک شکست کے…

15 mins ago

15اکتوبر کا احتجاج ابھی طے نہیں ہوا، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف…

40 mins ago

سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے قومی ٹیم ناکامیوں کی وجہ بتا دی

لندن(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ سسٹم میں خامیوں…

43 mins ago

آئینی ترمیم کے حوالے سے جے یو آئی کا ڈرافٹ تباہ کن ہے،فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ…

46 mins ago