“حیرانگی کی بات یہ نہیں کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے تماشہ لگایا، تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ۔ ۔ ۔ٗ” مریم نواز پھر بول پڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) متحدہ اپوزیشن اور سابق حکمران جماعت کے رہنمائوں کے درمیان قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد بیان بازی کا سلسلہ جاری ہےا ور اب کی بار مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز ایک بار پھر میدان میں آگئیں .

ٹوئٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ " حیرانگی کی بات یہ نہیں کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک، آئین، قانون،رولز اور پروسیجرز کا سرِبازار تماشہ لگایا، غنڈے تو ایسے ہی کرتے ہیں،تکلیف دہ بات یہ کہ یہ سب کر کے بھی وہ دندناتا پھر رہا ہے، کسی دوسرے سیاسی رہنماء  نے اگر یہ کیا ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا" .

انہوں نے مزید لکھا کہ " عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل تو اب ختم ہوگیا ہے  انشاءاللّہ لیکن پرویز الہی صاحب کو اس کے اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے جبکہ وہ جانتے ہیں کہ عمران کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے، سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟" .

. .

متعلقہ خبریں