عمران خان کا دنیا میں پاکستانی پاسپورٹ کی عزت بڑھانے کا دعویٰ لیکن دوسری جانب رینکنگ مزید گر گئی، شرمناک خبر آ گئی

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے اور وزیراعظم عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد اب معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور سیاسی صورتحال کشیدہ ہے لیکن اس دوران پاکستانیوں کیلئے ایک اور پریشان کن خبر یہ ہے کہ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ کا درجہ بہتر ہونے کی بجائے مزید گر گیاہے جبکہ ماضی میں عمران خان عزت بڑھانے کا دعویٰ کرتے آئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ہینلے گلوبل کی جانب سے سال 2022 کے طاقتور ترین اور دنیا کے سب سے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان کا 109 واں نمبر ہے ،یعنی دنیا کے سب سے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل ہے ۔پاکستان کے بعد شام کا 110 ، عراق 111 اور افغانستان کا آخری نمبر 112 واں ہے ۔

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ بدستور جاپان اور سنگا پور کا ہے جس کے شہری بغیر ویزے کے 192 ممالک میں جا سکتے ہیں، برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے جسے 187 ممالک میں بغیر ویزا رسائی حاصل ہے جبکہ امریکہ کا نمبر چھٹا ہے ۔پاکستان کے دو قریبی دوست ممالک سعودی عرب اور چین اس فہر ست میں 66 ویں نمبر پرہیں۔

Recent Posts

قومی ٹیم کی عبرتناک شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس طلب کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں افسوسناک شکست کے…

9 mins ago

15اکتوبر کا احتجاج ابھی طے نہیں ہوا، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف…

34 mins ago

سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے قومی ٹیم ناکامیوں کی وجہ بتا دی

لندن(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ سسٹم میں خامیوں…

37 mins ago

آئینی ترمیم کے حوالے سے جے یو آئی کا ڈرافٹ تباہ کن ہے،فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ…

40 mins ago

کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ سندھ نےکراچی میں 13 تا 17 اکتوبر دفعہ 144 نافذکردی۔…

59 mins ago

ملیکہ شیراوت نے بالی ووڈ انڈسٹری میں کامیابی کاطریقہ بتادیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)دو سال بعد ”وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو“ سے بالی ووڈ…

1 hour ago