” میں آئین اور قانون کے ساتھ کھڑاہوں ، آئین شکن عناصر اپنی مرضی کرنا چاہتے ہیں“ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کھل کر سامنے آ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف ان کی اپنی ہی جما عت پی ٹی آئی  نے تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے جس کے بعد اب وہ اجلاس بلانے کے مجاز نہیں رہے تاہم ان کا ایک بیان وائرل ہو رہاہے جس میں وہ انکشاف کر رہے ہیں کہ آئن شکن فورسز کی کوشش ہے کہ آئین اور قانون کو دور رکھ کر یہ چیزیں چلائیں لیکن میں آئین اور قانون کے ساتھ کھڑا ہوں .

تفصیلات کے مطابق دوست محمد مزاری کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ جو طاقتیں یہ نہیں چاہتی کہ چیزیں ہموار طریقے سے چلیں انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ پہلے ہی ملک میں بہت افراتفری کا عالم ہے مزید معاملہ ڈی ریل نہیں ہونا چاہیے ، ان کا کہناتھا کہ ان کی یہی کوشش ہے کہ آئین اور قانون کو دور رکھ کر یہ ساری چیزیں چلائی جائیں لیکن میں آئین اور قانون کے مطابق ہی چلوں گا .

صحافی کا سوال تھا کہ اسمبلی ٹوٹے گی یا قائم رہے گی جس پر انہوں جواب دیا کہ فی الحال ایسی کوئی بات نہیں ہے .

یاد رہے کہ گزشتہ رات دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کااجلاس آج شام سات بجے طلب کرنے کا آرڈر جاری کیا تھا جس پر ترجمان پنجاب اسمبلی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ اجلاس 16 اپریل کو ہی ہو گا ، ، بعدازاں دوست محمد مزاری کا بیان سامنے آیا کہ اسمبلی کا عملہ ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہاہے .

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دوپہر کو یہ خبر آئی تھی کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی جانب سے توڑ پھوڑ کے باعث 16 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے ، توڑ پھوڑ کے باعث چیزوں کی مرمت میں وقت درکار ہے .

. .

متعلقہ خبریں