” میں آئین اور قانون کے ساتھ کھڑاہوں ، آئین شکن عناصر اپنی مرضی کرنا چاہتے ہیں“ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کھل کر سامنے آ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف ان کی اپنی ہی جما عت پی ٹی آئی  نے تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے جس کے بعد اب وہ اجلاس بلانے کے مجاز نہیں رہے تاہم ان کا ایک بیان وائرل ہو رہاہے جس میں وہ انکشاف کر رہے ہیں کہ آئن شکن فورسز کی کوشش ہے کہ آئین اور قانون کو دور رکھ کر یہ چیزیں چلائیں لیکن میں آئین اور قانون کے ساتھ کھڑا ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق دوست محمد مزاری کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ جو طاقتیں یہ نہیں چاہتی کہ چیزیں ہموار طریقے سے چلیں انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ پہلے ہی ملک میں بہت افراتفری کا عالم ہے مزید معاملہ ڈی ریل نہیں ہونا چاہیے ، ان کا کہناتھا کہ ان کی یہی کوشش ہے کہ آئین اور قانون کو دور رکھ کر یہ ساری چیزیں چلائی جائیں لیکن میں آئین اور قانون کے مطابق ہی چلوں گا۔ صحافی کا سوال تھا کہ اسمبلی ٹوٹے گی یا قائم رہے گی جس پر انہوں جواب دیا کہ فی الحال ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کااجلاس آج شام سات بجے طلب کرنے کا آرڈر جاری کیا تھا جس پر ترجمان پنجاب اسمبلی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ اجلاس 16 اپریل کو ہی ہو گا ، ، بعدازاں دوست محمد مزاری کا بیان سامنے آیا کہ اسمبلی کا عملہ ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہاہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دوپہر کو یہ خبر آئی تھی کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی جانب سے توڑ پھوڑ کے باعث 16 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے ، توڑ پھوڑ کے باعث چیزوں کی مرمت میں وقت درکار ہے ۔

Recent Posts

قومی ٹیم کی عبرتناک شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس طلب کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں افسوسناک شکست کے…

9 mins ago

15اکتوبر کا احتجاج ابھی طے نہیں ہوا، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف…

33 mins ago

سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے قومی ٹیم ناکامیوں کی وجہ بتا دی

لندن(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ سسٹم میں خامیوں…

36 mins ago

آئینی ترمیم کے حوالے سے جے یو آئی کا ڈرافٹ تباہ کن ہے،فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ…

39 mins ago

کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ سندھ نےکراچی میں 13 تا 17 اکتوبر دفعہ 144 نافذکردی۔…

58 mins ago

ملیکہ شیراوت نے بالی ووڈ انڈسٹری میں کامیابی کاطریقہ بتادیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)دو سال بعد ”وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو“ سے بالی ووڈ…

1 hour ago